

Loading content...
اگر یہ دعا داخل استعجال ہوتی تو اس قدر کثیر تعداد میں ادعیہ اس موضوع پر نہ ملتیں بلکہ خود امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے دست مبارک سے لکھی ہوئی توقیع مبارک میں بھی دعائے تعجیل فرج دکھائی ہے اگر اتنے حوالوں کے بعد بھی ہمارے دوست لفظ استعجال کی دم تھامے رہیں تو اس ضد کا اعلاج نہیں ہے ۔اتنے حوالوں کے باوجود بھی کوئی شخص یہ کہے کہ استعجال کے معنی عجلت ہی ہیں اور دلیل میں استعجال کے اصل مادہ ہی کو بنیاد بنائے کہ استعجال کا اصل مادہ عجل ہے لہذہ عجل کے جملہ صیغوں میں بنیادی معنی عجلت ہی ہوں گے تو اس غلط فہمی کو بھی رفع کرنا ضروری سمجھتا ہوں عربی قوانین لسان سے واقف حضرات بخوبی جانتے ہیں کہ مادہ جب دیگر حالتوں میں تحلیل ہوتا ہے تو بنیادی معنی سے دور ہوتا چلا جاتا ہے مثلاً
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار