

Loading content...
ہیں کہ دعا صبر کے خلاف نہیں کیونکہ جملہ انبیاء علیہ السلام صابر بھی تھے اور دعا بھی کرتے تھے استعجال سے منع ہر مقام پر صرف ان لوگوں کو فرمایا گیا ہے جو بار بار تقاضہ کرتے رہتے ہیں کہ قیامت ساعت خروج عذاب ان چیزوں کو ابھی واقع کر دو یا جو وعدہ عذاب خالق نے کیا ہے یا حق کی فتح کا وعدہ ہے اسے ابھی ابھی پورا کرو یعنی در اصل وہ لوگ تکذیب کر رہے تھے کہ نہ قیامت ہے نہ عذاب ہے نہ خروج ہے نہ فتح ہے وہ ان سب کے منکر ہوکر تاجدار انبیاء صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صداقت پر میلی نگاہ کر رہے تھے انہیں فرمایا گیا کہ صبر کرو جلد بازی کیوں کرتے ہو ابھی ہو جائے گا تمہیں پتہ چل جائیگا وغیرہ وغیرہ اور خالق بار بار فرما رہا ہے کہ ان لوگوں کو ساعة اور عذاب قیامت پر ایمان نہیں یہ تو صرف اشتعال انگیزیاں کرتے پھرتے ہیں اگر خالق بھی ان کی طرح مشتعل ہوجائے تو پھر ان کا کیا بچے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار