

Loading content...
اب آپ نے آئمہ طاہرین علیھم الصلوات والسلام کے فرامین میں دیکھ لیا کہ انتطار جہاد فی سبیل اللہ ہے اور دعا اسلحہ یعنی تلوار ونیزہ وغیرہ ہے اور انبیاء علیہ السلام کے پاس یہی ہتھیار تھا اب کوئی بھی صاحب عقل جہاد بغیر ہتھیار کا تصور بھی نہیں کر سکتا جب بھی جہاد کا نام آئے گا سیف و سنان و سپر کا خیال ضرور آئے گا کیونکہ ہتھیار جہاد کا لازمہ ہیں جس طرح ہتھیار لازمہ جہاد ہیں اسی طرح دعا لازمہ انتظار ہے مجاہد کو جہاد پر بھیجنا اور اسباب و آلات جہاد سے محروم کرنا نا انصافی ہے اور خلاف عقل و عدل ہے پھر جس طرح انتظار کو افضل عبادت قرار دیا گیا ہے اسی طرح دعا کو بھی افضل العبادت قرار دیا گیا ہے کیونکہ یہ دونوں لازم وملزوم ہیں جس طرح انسان اسلحہ سے دشمن کے وار رد کرتا ہے اسی طرح دعا سے بلا و مصیبت در انتظار کے وار د کئے جا سکتے ہیں اب کون ہے جو دعا کو انتظار کی حدود سے باہر نکال سکتا ہے جیسے علم وعمل کا چولی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار