

Loading content...
یعنی تمہارا رزق در حقیقت آسمانوں میں ہے جسکا تم سے وعدہ ہو چکا ہے کہ وہ ضرور ملے گا اب کتب ادعیہ اور کلام پاک میں ان الفاظ کو کیا کہیں گے جن میں وسعت رزق کی دعائیں ہیں اور بار بار آیا ہے اللہم ارزقنا اللہم ارزقنا اور عملی زندگی میں تو ہم صرف دعا ہی نہیں کرتے بلکہ حصول رزق کے لیے دن رات ایک کر رہے ہیں سارا سارا دن زمینوں کا جگر چیر کر دن رات دکانوں پہ بیٹھ بیٹھ کر رات دن فیکٹریز میں محنت کر کے رزق بڑھانے میں مصروف ہیں بلکہ زمینوں وغیرہ میں کھاد اور دیگر کیمیکلز ڈال کر ادویات چھڑک کر رزق چھیننے میں مصروف ہیں تو کیا یہ رزق موعودہ کے بارے میں استعجال نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار