

Loading content...
یوم وعدہ اور ثواب موعود کو طلب کرنا اور انبیاء علیہ السلام نے امت سے جو ،، وعدہ ،، کیا ہے اس کے پورا کرنے کی تمنا مومنین بھی کرتے ہیں اور یوم موعود کو طلب کرنا جرم نہیں بلکہ سعادت ہے مگر بطرز کفار مذموم ہے فرق صرف اتنا ہے کہ کافر اپنے لئے عذاب طلب کر رہا ہے اور مومن فرج وکشائش طلب کر رہا ہے منکر برائے تکذیب اور عدم ایمان کی وجہ سے طلب کر رہا ہے اور مومن بوجہ شدت ایمان طلب کرتا ہے طلب دونوں کرتے ہیں مگر ایک اچھا ہے ایک برا ہے ایک کا فعل مستحسن ہے ایک کا مذموم ہے اور اسی طرح جو دعا خود سید الانبیاء والمرسلین صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ذریعے تعلیم فرمائی گئی ہے اسکا انداز بھی یہی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار