

Loading content...
یعنی معجزات دکھانے کا تقاضہ یا قدرت خدا کے اظہار کا تقاضہ ایمانے لانے کے بعد برا نہیں یا ایمان لانے کی غرض سے برا نہیں جھٹلانے کی نیت سے مذموم ہے ورنہ قدرت خدا اور اطمینان قلب کے لیے خود انبیاء علیہ السلام نے مشاہدے کا تقاضہ کیا ہے جیسے جناب ابراہیم علیہ السلام نے مردے زندہ کرنے کے عمل کو بچشم خویش دیکھنے کا تقاضہ کر دیا تھا مگر اصل برائی ہے انکار اور جھٹلانے کی غرض سے تقاضہ کرنا یعنی پہلے کہنا کہ یہ تو ہے ہی غلط اگر سچ ہے تو کر کے دکھا دو مثلاً نوح علیہ السلام کا واقعہ دیکھیں قوم نوح علیہ السلام ان سے کہتی ہے تم نے ہمارے ساتھ خوب بحث و مجادلہ کر لیا ہے اب مجادلہ چھوڑو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار