

Loading content...
ہاں جب واقع ہونے والا عذاب واقع ہو جائیگا تو تم بھی اس وقت ایمان لانا چاہوگے اس پر کہ جس پر استعجال کرتے تھے ہم بھی کہیں گے کہ تم تو خود اسے طلب کرتے تھے اے میرے حبیب صل اللہ علیہ و آلہ وسلم تم اولوالعزم رسل کی طرح صبر کرو وہ لوگ تو گویا دیکھنے ہی والے ہیں تم بے صبری نہ کرو یاد رکھو وعدے کے دن سوائے فاسقین کے کوئی ہلاک نہ ہوگا اب اس عبارت کو غور سے دیکھیں اور سوچیں کہ یہ حکم کن لوگوں کو کن حالات میں ہے ۔ان آیات کو دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ جملہ کفار کو جنہیں حضور اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صداقت پر شک ہے عذاب دنیا وعذاب قیامت و ساعت وجہنم پر جنکا بالکل ایمان نہیں ہے یہ ساری گفتگو ان لوگوں سے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار