

Loading content...
(12)وہ لوگ کہتے کہ یہ سب جھوٹ کا پلندہ ہے ان سے فرما دیں میں واضح سچائی پر ہوں لیکن عذاب الہی میرے اختیار میں نہیں ہے اگر عذاب موعود میرے اختیار میں ہوتا تو میں کب کا تمہارا صفایا کر چکا ہوتا میں رضا الہی کا پابند ہوں (13)میںنے اپنا نفع نقصان خالق کو سونپ دیا ہے میں اب اسکا مالک نہیں ہوں ہاں ہر امت کے لیے ایک اجل مسمیٰ ہے جب کسی قوم کی ،، اجل،،آجاتی ہے تو آنے کے بعد اسے ٹالا نہیں جا سکتا پھر تو وہ نہ ایک ساعت آگے آسکتی ہے نہ پیچھے کیونکہ یہ کسی امت کو اخیتار نہیں دیا گیا عذاب بلانے اور ٹالنے کا اخیتار ظالمین کو حاصل نہیں ہے پھر حکم ہوتا ہے کہ انہیں یہ بھی بتا دو کہ عذاب رات یا دن کوآیا ہی چاہتا ہے تم خواہ مخواہ عجلت اور بے صبری کر رہے ہو ایمان تو لاتے نہیں جلدی کیسی تم تو مجرم ہو اور مجرم کے لیے طلب عدل سود مند نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار