

Loading content...
میں پہلے بھی گزارش کر چکا ہوں کہ کلام مقدس کے کسی لفظ کے معنی متعین کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اس لفظ کے جملہ موارد دیکھنا لازم ہوتا ہے اور آیت کے حکم کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ یہ دیکھا جائے کہ کن لوگوں کو کن حالات میں حکم ہے پہلے ہم اپنے مطلوبہ لفظ ،، استعجال ،، کو دیکھتے ہیں کہ یہ کہاں کہاں وارد ہوا ہے پھر ان سب جگہوں کو مربوط کر کے عمومی اور خصوصی لحاظ سے ہر پہلو پر غور وفکر کے بعد اس کے معنی پہ بحث کریں گے کیونکہ حدیث ہے کہ قرآن کی بعض آیات بعض کی تفسیر کرتی ہیں تو اسطرح ہم تفسیر القرآن بالقرآن کے کلیے پہ آغاز کرتے ہیں کیونکہ جہاں قرآن ہی اپنی تفسیر کر رہا ہو وہاں کسی لغت اور تفسیر کی ضرورت کم رہتی ہے آئیے اب کلام مقدس میں ان آیات کو دیکھتے ہیں کہ جن میں لفظ عجل یجعل استعجال وعجل وغیرہ وغیرہ کو استعمال کیا گیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار