

Loading content...
اسکے باوجود بھی یہ کہا جائے کہ دعا داخل استعجال ہے تو اسکا نتیجہ کیا ہوگا جملہ کتب ادعیہ جلانا پڑیں گی صحیفہ کاملہ جیسی کتاب جو امام زین العابدین علیہ الصلوات والسلام کی دعائوں کا مجموعہ ہے اسے بھی دریا برد کرنا پڑے گا اور ہزاروں کتب ادعیہ کو دفن کرنا پڑے گاجب خالق کائنات نے دعا کو منافی صبر قرار نہیں دیا اور نہ ہی دعائے تعجیل فرج کو استعجال قرار دیا ہے تو پھر صرف لفظ ،، انتظار بالصبر،، سے دعا کو انتظار سے کیسے خارج کیا جا سکتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار