

Loading content...
اب اگر انسان غور کرے تو یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ کلام مقدس کا ہر لفظ ایک ،،اصطلاح ،، کے طور پر لایا گیا ہے اور اس حقیقت سے بھی کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ اصطلاح کے لغوی معنی نہیں ہوتے بلکہ اصطلاحات (ٹرمز) کی ،،تعریف،، (ڈیفینیشن)ہوتی ہے اور تعریف کے شرائط میں دو باتیں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں کہ تعریف ،،جامع ،، ہو اور ،،مانع،، ہو یعنی داخل کو خارج نہ کرے اور خارج کو داخل نہ ہونے دے اصطلاح میں داخل اشیاء کا کوئی جز یا فرد خارج نہ ہو جائے اور اصطلاح سے خارج اشیاء کا کوئی جز یا فرد تعریف کے دائرے میں داخل نہ ہو جائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار