

Loading content...
کہا جاتا ہے کہ التبادر علامت الحقیقة،،یعنی جو معنی فوری طور پر ذہن میں آجائیں لفظ کے درست معنی وہی ہوتے ہیں لیکن کلام مقدس کے جملہ الفاظ عام الفاظ نہیں ہیں کہ جنہیں لغت سے پرکھا جا سکے یہ قطعاً غلط ہے کہ آدمی کوئی بڑی سی لغت لیکر بیٹھ جائے اور جملہ الفاظ کے معنی دیکھتا جائے اور مکمل قرآن پاک کو سمجھ جائے اگر لغت ہی قرآن فہمی کا ذریعہ تھی تو یہ کیوں فرمایا گیا ہے کہ یضل بہ کثیرا ویہدی بہ کثیرا،،کہ اس سے بہت سے گمراہ ہونگے اور بہت سے ہدایت پائیں گے پھر اسی کلام مقدس میں ناسخ ومنسوخ ومحکم ومتشابہہ وغیرہ کا زکر بھی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر ظاہری معنی مراد ہوں بھی تو پھر بھی محکم ومتشابہہ وناسخ ومنسوخ کا معلوم کرنا ضروری ہے جیسا کہ امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کے دور میں کوئی شخص تفسیر میں مصروف تھا تو اس سے دریافت فرمایا تو مفسر تو بن گیا ہے کہ ایات ناسخہ ومنسوخہ کو بھی پہچانتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار