

Loading content...
اس نے کہا کہ علی بن حسین علیہ الصلوات والسلام نے حضور اکرم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کی کہ قائم آل محمد عجل اللہ فرجہ الشریف انہی کی اولاد پاک میں سے ہونگے (آفتاب عدل ص52)…محترام قارئین ۔اپ نے دیکھ لیا ہے کہ تاکید صبر اور استعجال سے مناہی کی اصل وجوہات کیا ہیں لیکن اس دور میں کئی مہربان وہ ہیں جو اس تاکید صبر اور استعجال کی منع سے یہ نظریہ پیش کرتے ہیں کہ دعائے تعجیل فرج بھی خلاف صبر ہے یعنی دعا بھی بے صبری اور استعجال ہے اور اس پر وہ بڑے زور شور سے بحث بھی کرتے ہیں حقیقت یہ کہ انہیں صبر کے معنی میں اشتباہ ہوا ہے اور پھروہ اسی پر قائم ہوگئے اور اس عقیدے کو انا کا مسئلہ بنا لیا اور اس پر ڈٹ گئے حالانکہ بات بہت سیدھی تھی کہ خالق نے جملہ امور میں صبر کا حکم دیا ہے اور استعجال سے منع فرمایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار