

Loading content...
فضیل بیان کرتے ہیں میں اپنے شہنشاہ زمانہ علیہ الصلوات والسلام کی بارگاہ میں حاضر تھا ابو مسلم کا خط پیش ہوا آپ نے حامل رقعہ سے فرمایا تمہارا خط اس لائق نہیں ہے کہ اسکا جواب دیا جائے تم یہاں سے چلے جائو کیونکہ اللہ بندوں کی عجلت کی وجہ سے تعجیل نہیں کرتا بے شک پہاڑوں کو اپنی جگہ سے ہٹانا آسان ہے مگر اس حکومت کا تخة الٹانا مشکل ہوتا ہے کہ جسکی ابھی مدت پوری نہ ہوئی ہو راوی نے عرض کی میری جان آپ پر قربان اب ہمارے اور آپ کے مابین کیا علامت ہے اس پر فرمایا تم اپنی جگہ سے حرکت نہ کرو تا اینکہ سفیانی ملعون کا خروج ہوجائے تب تم ہمارے پاس انا اس بات کو آپ نے تین مرتبہ دہرایا یعنی خروج سفیانی حتمی علامات میں سے ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار