

Loading content...
اے رب غیاث المستغثین ہم تمہاری بارگاہ میں شکوہ کرتے ہیں کہ تونے ہمارے نبی صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ہم سے جدا فرمایا اور ہمارے امام شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف کو غیب فرمایا اور ہم پر زمانے کی سختیاں بڑھا دیں اور ہم شکوہ کرتے ہیں ان آزمائشوں کا جن میں ہمیں ڈالا گیا ہے اور دشمنوں کو ہم پر غالب کر دیا گیا ہے اور اعدا کی کثرت اور دوستوں کی قلت کی شکایت کرتے ہیں اے پالنے والے ہم پر فرج و کشائش کے دروازے کھول دے اوراپنی نصرت میں تعجیل فرما اور اپنے ولی کے ذریعے عزت افزائی فرما اور عدل الہی کو ظاہر فرما اور خدا کے برحق دین کو غلبہ عطا فرما ہم تم سے سوال کرتے ہیں کہ اپنے ولی کو اذن خروج عطا فرما(آمین)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار