

Loading content...
اے رب ذوالجلال والاکرام صلوات بھیج محمد آل محمد علیھم الصلوات والسلام پر اور لعنت کر اس پر کہ جو اس دن کے حق سے انکار کرے اور اس کے احترام سے انکار کرے اور تمہارے راستے کی رکاوٹ بنے اور تمہارے اس نور کو خاموش کرنے کی کوشش کرے کہ اللہ جس کے اتمام کا وعدہ کر چکا ہے رب ذوالجلال والاکرام آل محمد علیھم الصلوات والسلام کو فرج و کشائش سے نواز اور ان پر سے اور ان کے ذریعے سے مومنین پر سے مصائب کو دور فرما اور زمین کو ان کے ذریعے عدل وانصاف سے بھر دے جسطرح یہ ظلم وجور سے معمور ہے اور اس حکومت ابدی کو ان تک پہنچا دے کہ جسکا تونے ان سے وعدہ فرمایا ہے اور تیری ذات اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار