

Loading content...
اے رب ذوالجلال الاکرام اپنے ولی العصر عجل اللہ فرجہ الشریف پر صلوات بھیج جو اپنے خروج کے لیے تمہارے امر کے منتظر ہیں اور تمہارے اولیاء و مومنین کی مسرتوں کے منتظر ہیں تو انکے ذریعے جملہ تفرقہ پردازیوں کا خاتمہ فرما اور انکے ذریعے جملہ بے اعتدالیوں کا خاتمہ فرما انکی دست قہر سے ظلم و جور کو ابدی نیند سلا دے اور عدل وانصاف کو پوری دنیا پر بالا دستی عطا فرما اور ان کی حیات جاوید سے کائنات کو زینت بخشے رکھ انکی اپنی نصرت سے تائید فرما اور انکی خود بھی نصرت فرما اور انکے انصار کو قوی کر انہیں چھوڑنے والوں کو دفع کر اور انکے نواصب کی بیخ کنی فرما اور جو ان سے زبانی جمع خرچ پر اکتفیٰ کرے انہیں نیست و نابود کردے (آمین)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار