

Loading content...
مسرت ایک کیفیت ہے اور دولت ایک مادی چیز ہے دولت تقسیم کے عمل سے کم ہوجاتی ہے جبکہ مسرت تقسیم کے عمل سے کم نہیں ہوتی بلکہ یہ بھی ہوتا ہے کہ بعض اوقات تقسیم کے عمل سے وہ بڑھ جاتی ہے مثلاً صبح کی سیر ہو اور سن رائز کا منظر ہو اس میں ایک یا ایک لاکھ آدمی شریک ہوں اسکے حسن سے حاصل ہونے والی مسرت تقسیم نہ ہوگی یہ علیحدہ بات ہے کہ اس مسرت کو حاصل کرنے والوں کی مسرت کی مقدار ایک جیسی نہ ہو مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک آدمی اگر کسی خوبصورت منظر کو دیکھے تو اسے سو فی صد مسرت حاصل ہوگی اگر ایک اور آدمی بھی آگیا تو وہ مسرت ففٹی ففٹی ہوجائیگی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار