

Loading content...
اس نے عرض کی آقا میں سو سال سے انتطار قائم آل محمد عجل اللہ فرجہ الشریف میں مصروف ہوں ہر سال یہی کہتا تھا کہ یہی سال ہے جس میں خروج ہوجائیگا لیکن اب میں بہت بوڑھا ہوگیا ہوں ہڈیاں کمزور ہوگئی ہیں جسم پر جھریوں کا جال بچھ گیا ہے اجل سر پر پہنچ چکی ہے مگر آپکی ابدی حکومت قائم ہوتی نظر نہیں آتی میں آپکو مقتول دیکھ چکا ہوں آپکے خاندان پاک کو بے وارث دیکھ رہا ہوں آپکے دشمنوں کو پروں سے پرواز کرتا دیکھ رہا ہوں جب یہ حال ہوتو کیسے آنسو نہ بہائوں جب اس نے اظہار درد کیا توخود امام علیہ السلام نے بھی گریہ فرمایا اور اس ضعیف سے فرمایا اللہ عزوجل تمہیں ہمارے قائم عجل اللہ فرجہ الشریف کی زیارت نصیب کرے اسکے بعد بہت دعائیں دیں پھر فرمایا وہ ہمارے چھٹے فرزند ہیں (طوالت کے پیش نظر ترجمہ نقل کیا ہے )
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار