

Loading content...
جناب شعیب علیہ السلام نے فرمایا اے میری قوم تم اپنے مقام پر عمل کرو میں اپنے مقام پر عمل کر رہا ہوں عنقریب تمہیں معلوم ہو جائیگا کہ کون حق پر تھا کیونکہ جھوٹوں پر عذاب عظیم آنے والا ہے تم بھی انتظار کرو اور میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والا ہوں جب ہمارا ،،امر،، آگیا تو ہم نے اپنی رحمت کی وجہ سے حضرت شعیب علیہ السلام اور ان پر ایمان لانے والوں کو نجات بخشی اور ظالمین کا مواخذہ فرمایا ایک دھماکہ ہوا (چنگھاڑ کے ذریعے) صبح کو وہ اپنے گھروں میں انجام کو پہنچ چکے تھے بس اس امت کا بھی یہی حال ہوگا کہ جو صاحب الامر علیہ الصلوات والسلام پر ایمان لائیں گے اور دعا و انتظار میں ہونگے وہی نجات پائیں گے اور ظالمین اپنے انجام کو پہنچیں گے اور اس امت کے ظالمین سے فرمایا گیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار