

Loading content...
فرمایا کیا لوگ منزلتِ امامت اور مقامِ امامت کو سمجھ سکتے ہیں فرمایا ہیھات ہیھات کائنات کی عقلیں بھٹک جائیں دانائیاں لغویات میں الجھ جائیں بصیرتیں دشت حیرت میں دم توڑ دیں صاحبان عظمت خود کو بونا محسوس کریں دانشوران عالم مبہوت رہ جائیں قباپوشان علم تقصیر کی ذلتوں میں جاگریں شعلہ بیان مقررین مہر بہ لب ہو جائیں زیرک ترین افراد جہالت کی گھاٹیوں میں لڑھک جائیں شعرا کے ناطقے بند ہو جائیں ادیب اور صاحبان قلم عاجز آجائیں صاحبان بلاغت کی قابلیتیں تھک جائیں مگر وہ شان ہائے امامت میں سے ایک بھی بیان نہ کر سکیں اور امام کے فضائل میں سے ایک فضیلت تک رسائی نہ پاسکیں اور سارے سرجھکا کر اقرار عجز کریں کوئی کیسے مقامِ امام کا ادراک کر سکتا ہے بلکہ اسکی کسی ایک چیز کا بھی ادراک نہیں کر سکتا تا اینکہ فرمایا جس طرح ایک بلند ترین ستارہ ہاتھ بڑھانے والوں کے ہاتھوں کی دسترس سے بعید ہوتا ہے اسی طرح امام بھی اپنی وصف بیان کرنے والے کے بیان سے بعید ترین ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار