

Loading content...
زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف نے ایک عالم کو دی تھی وہی مثال انکے حق کو بھی ثابت کرتی ہے فرمایا تھا ایک بادشاہ شکار پر گیا اور راستہ بھول گیا جب بھوک اور پیاس سے مرنے پر نوبت آئی تو اس نے ایک کٹیا دیکھی اس کے قریب گیا وہاں ایک بڑھیا ملی اس کے پاس ایک بکری تھی جس پر اسکی حیات کا دار ومدار تھا اس بڑھیا نے فوراً بکری کا دودھ نکال کر بادشاہ کو پلایا پھر اپنی بکری ذبح کروا کر اس کے کباب بادشاہ کو پیش کر دیے ایک دن وہ بڑھیا بادشاہ کے پاس آئی تو بادشاہ نے اپنے وزیروں سے مشورہ کیا کہ اسکے احسان کا بدلہ کسطرح چکانا چاہیے تو سب نے کہا اے بادشاہ اگر تو اپنی ساری شاہی بھی اسکو دیدے تو اسکے برابر نہیں ہو سکتا کیونکہ اس نے اپنا سب کچھ دے کر تجھے بچایا تھا اب اگر تو سب کچھ دے بھی دے تو بھی پہل کرنے کی وجہ سے فضیلت اسی کی رہے گی اب خود سوچیں اس بڑھیا نے بادشاہ کی صرف جان بچائی تھی اور جس ذات پاک عجل اللہ فرجہ الشریف نے سارے گھر کی قربانی دے کر پوری انسانیت کے جان ومال اولاد وعزت وناموس غرض ہر چیز کی حفاظت فرمائی ہے اور فرما رہے ہیں انکا حق کیا اس بڑھیا کے برابر بھی نہیں ہے اس نے تو صرف بکری قربان کی تھی اور یہاں قربانیاں خود دیکھ لیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار