

Loading content...
ہماری گردنوں پر انکا ایک حق اس وجہ سے بھی ہے کہ وہ شہنشاہ عجل اللہ فرجہ الشریف خاتم الاوصیا ہیں اگر کوئی شخص پورے پاک خاندان علیھم الصلوات والسلام کا کوئی احسان سمجھتا ہے اور انکے احسانات کا بدلہ چکانا چاہتا ہے تو وہ انہیں دینا ہوگا اور اگر کوئی ان سے حسن سلوک کرنا چاہتا ہے تو انکے ساتھ حسن سلوک کرنا ہوگا کیونکہ یہ پورے خاندان پاک علیہ الصلوات والسلام کے وارث موجود ہیں اور جو انکی دل آزاری (اللہ نہ کرے) کا موجب بنے گا اس نے گویا پورے پاک خاندان علیھم الصلوات والسلام کی دل آزاری کرنے کا ارتکاب کیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار