

Loading content...
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس زمانہ غیبت میں شیعان امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام کے فرائض کیا ہیں اس پر مکمل بحت تو میں نے اپنی کتاب ،، طریق المنتظرین ،، میں کی ہے مگر یہاں اجمالی ذکر کرنا ضروری ہے یہ ایک مسلمہ ہے کہ جو لفظ کثیر الاستعمال ہوتا ہے وہ شکار ابہاں رہتا ہے یعنی عوام اس کے معنی کو صحیح طور پر سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کرتے ان الفاظ میں سے ایک لفط ہے ،، حق،، جسے قرآن کریم میں تقریباً سات معنی میں استعمال فرمایا گیا ہے ان میں سے ایک معنی ہیں ،، قابل جزا خصوصیت ،، اور اس صاحب خصوصیت کی جزا کی ادائیگی کا نام ہے ،،فرض اور فرض جب بہت شدت اختیار کر لے تو اسے کہتے ہیں ،،واجب،، انکے مابین فرق یہ ہے کہ فرض کی ادائیگی مستحسن ہے یعنی قابل تعریف کام ہوتا ہے مگر کوئی یہ کام نہ کرے تو اس پر سزائے شرعی نہیں لگتی جیسا کہ ارشاد ہے ،،طلب العلم فریضة،، اب یہ نہیں ہے کہ جس عورت یا مرد نے صرف ونحو وفقہ نہیں پڑھی اسے جہنم میں ڈال دیا جائیگا مگر واجب کے تارک کے لیے سزا ہے جیسے نماز روزہ وغیرہ کی سزائے دنیا وآخرت بیان ہوئی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار