

Loading content...
اور اس بات کی بھی پاک خاندان علیھم الصلوات والسلام نے وضاحت فرما دی ہے کہ حجت اللہ کو کب اور کن لوگوں سے غائب کیا جاتا ہے فرمایا کہ ولا یکون ذالک علی راس شرار الناس،، اللہ اپنے حجت کی غیبت کو بدترین لوگوں پر واقع کرتا ہے جب لوگوں کی بد کرداری بڑھتی جاتی ہے تو اللہ کا غضب بھی بڑھتا جاتا ہے اور جب بدکرداری انتہا کو پہنچتی ہے تو غضب الہی کی بھی انتہا ہو جاتی ہے اور اللہ اپنے غضبِ شدید کی وجہ سے اپنی حجت کو غائب فرما دیتا ہے جیسا کہ قوم موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ہوا حجت خدا جناب موسیٰ علیہ السلام امت کی ہدایت کو آئے مگر قوم نے ساتھ نہ دیا اور نافرمانیوں پر کمر بستہ رہے تو اللہ نے جناب موسیٰ علیہ السلام کو غائب کر دیا اور اس وقت تک انہیں ظاہر ہونے کی اجازت نہ ملی جب تک پوری قوم نے گریہ وزاری کے ساتھ دعا نہ کی …ان احادیث میں کئی وضاحتیں ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار