

Loading content...
یعنی حجت خدا کا غائب کرنا دراصل غضب الہی کی وجہ سے ہوتا ہے جب اللہ اپنے اعداء پر غضبناک ہوتا ہے تو حجة اللہ علیہ الصلوات والسلام کو مفقود فرما دیتا ہے اور وہ ان سے پردہ کر لیتا ہے اور ان کے مکان کا بھی انہیں علم نہیں ہوتا اور ان دشمنوں میں سے کسی ایک پر بھی حجت کو ظاہر نہیں فرماتا اور خالق کو یہ بھی معلوم ہے کہ اس کی حجت اور بینات ان لوگوں کے لیے باطل نہیں ہوتے کہ جو صبح شام فرج آل محمد علیھم الصلوات والسلام کی توقع رکھتے ہیں اور اسے یہ بھی معلوم ہے کہ اسکے اولیا غیبت حجت میں بھی مرتاب و منکر حکت نہ ہونگے اگر خالق کو یہ علم ہوتا کہ اسکے اولیا بھی غیبت کی وجہ سے گمراہ ہو سکتے ہیں تو وہ ایک پلک جھپکنے کے وقفے تک بھی حجت اللہ اعظمیٰ کو غائب نہ فرماتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار