

Loading content...
اللہم مالک الملک الخ یعنی اللہ جسے چاہتا ہے حکومت عطا فرما تا ہے و تعز من تشاء وتزل من تشا سے وہ اپنی حکومت کے برحق ہونے پر استدلال کر رہا تھا اسی طرح کئی مقامات پر یزید نے آیات سے اپنے حق بجانت ہونے پر استدلال کیا تھا جب اتنے بڑے گمراہ وظالم کو اپنی تائید میں آیات کو بے محل استعمال کرنے سے کوئی نہیں روک سکا تو اس دور میں کسی کو کون روک سکتا ہے مگر تصدیق کا واحد ذریعہ حجتہ اللہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی ذات وحدت صفات ہے جو پردہ غیبت میں ہے اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ ان کی ذات وحدت صفات کس لئے غیب ہے جبکہ خالق کائنات جانتا ہے کہ حق کی تصدیق کا واحد ذریعہ ہی ذات اقدس ہے تو پھر انہیں غیب کر دینا گمراہی پہ راضی ہونے کے مترادف ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار