

Loading content...
260ہجری سے آجتک ایک طویل غیبت کی رات نے دنیائے اسلام و عرفان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے حجت خدا علیہ الصلوات والسلام کا وجود ذیجود انظار عالم سے مخفی ہوچکا ہے اس غیبت کی تاریکی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہزاروں زہریلے نظریات اپنے مہلک بلوں سے باہر آچکے ہیں اور قدم قدم پرا نسانیت کو ڈس رہے ہیں ہر شخص یہ گمان کرتا ہے کہ اسکے نِظریات عین حق ہیں مگر کسی کے پاس کوئی کسوٹی نہیں ہے کہ جس پر نظریات وعقائد کو پرکھا جاسکے ہزاروں راہزن رہنمائوں کا روپ دھار کر انسانیت کے عقائد پر ڈاکے ڈال رہے ہیں حق وباطل کے مابین تفریق کرنے کا واحد ذریعہ وجود حجتہ اللہ عجل اللہ فرجہ الشریف ہے جو صدیوں سے پردہ غیبت میں ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار