

Loading content...
ہوا ہے سات آٹھ کتب غیبت خود آئمہ ہدیٰ علیھم الصلوات والسلام نے اپنے اپنے زمانے میں لکھوائی تھیں مگر دور غیبت میں جو کتابیں لکھی گئی ہیں وہ مولا علیہ الصلوات والسلام نے خود لکھوائی ہیں پھر زمانہ گزرتا گیا اور ذہنوں پر مایوسی کی سیاہ رات بڑھتی گئی ہر آدمی کو یہ یقیں ہونے لگا کہ اب خروج میں بہت دیر ہے اس لمبی امید نے دنیا کی رنگینیوں میں انساں کو غرق کر دیا اور اسے یاد تک نہ رہا کہ اسکا کوئی نقصان بھی ہوا ہے جب کسی ماں کا بچہ گم ہو جاتا ہے یا پردیس چلا جاتا ہے تو وہ ہر لحظہ تڑپتی ہے اور یہاں بھی صرف ایک پاک ماں صلوات اللہ علیھا ہی تڑپتی رہیں اور باقی سب لوگ بھول گئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار