

Loading content...
اور کچھ مہربان ایسے بھی ملے کہ جنہوں نے دعائے تعجیل فرج کے خلاف لنگوٹا ہی کسا ہوا تھا اور انہوں نے ،،خلط مبحث،، قسم کا ایک عقیدہ بنایا ہوا تھا اور وہ بحث برائے بحث کے لیے سر پہ کفن باندھ کر نکلے ہوئے تھے میرا مزاج ایسا ہے کہ جس شخص کے بارے میں معلوم ہو کہ وہ علمی جارحیت کو جائز سمجھتا ہے اور ہر بات کو انا اور ذات کا مسئلہ بنا لیتا ہے یا وہ فتح وشکست کا مسئلہ بنا لیتا ہے تو ایسے آدمی سے میں بات کرنا بالکل مناسب نہیں سمجھتا اور پہلے ہی کہہ دیتا ہوں آپ کو فتح چاہیے تو میں بات کئے بغیر ہی WITH DRAWکرتا ہوں کیونکہ میں اپنی زندگی کے ایک ایک لمحے کو قیمتی سمجھتا ہوں اور اسے اسطرح برباد نہیں کر سکتا ۔لیکن مجھے اسکا احساس بھی ہوا کہ جو لوگ اس بارے میں کچھ نہیں جانتے انہیں کچھ نہ کچھ معلومات دینا میرا فرض ہے اور ساتھ ہی جو اس دعائے تعجیل کے عامل ہیں انکے عقائد کو دلائل فراہم کر کے مضبوط کرنا بھی فرض ہے تاکہ وہ مخالف کی لفظی ہیرا پھیریوں سے متاثر ہوکر کہیں ٹھوکر نہ کھا جائیں مجھے جو میرے منعم ازل شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف نے عطا فرمایا ہے اس میں اپنے احباب کو شریک کرنا بھی لازم تھا اس لئے یہ چند
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار