

Loading content...
دوستو!…اصلاحِ ذات کے ساتھ ساتھ صبح وشام ان کی غیبت کے صدمہ کو اپنے دل میں محسوس کریں اور محو دعا رہیں کہ اے رب ذوالجلال ہمارے شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف کا ظہور جلد سے جلد فرما تاکہ ان کے پاک گھر میں ابدی خوشیوں کا اہتمام ہو اور چمن رسالت مآب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں ابدی اور دائمی بہار آئے اور اس گلستان نبوت کا ہر وہ غنچہ کہ جس کو امت ملعون نے بہار دیکھنے سے پہلے ہی لوٹ لیا تھا مسرت کی باد صبا کے جھونکوں میں اپنی حیات طیبہ کی ابدی بہاریں دیکھے اور ان کے گھر اطہر سے تمام مصائب و آلام ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوں اور اس پاک خاندان کے ہر فرد کو کم از کم اتنی خوشیاں تو ضرور نصیب ہوں کہ انہیں کوئی بھی دکھ درد یاد تک نہ رہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار