

Loading content...
دوستو!… جو انسان کسی بھی چیز کی تھوڑی سی بھی اہمیت سمجھتا ہے وہ اس کے گم ہونے کا احساس کرتا ہے اور اسے پانے کی جد و جہد کرتا ہے جیساکہ میں عموماً ایک مثال دیتا ہوں کہ اگر کسی انسان کی مرغی گم ہوجاتی ہے تو وہ اسے تلاش کرتا ہے، محلے والوں سے پوچھتا ہے، گلیوںمیں جاکر دیکھتا ہے، اسے ڈھونڈنے کی پوری پوری کوشش کرتا ہے، جہاں جہاں اس کے ملنے کا امکان ہو وہاں جاکر اسے دیکھتا ہے، اگر اسے معلوم ہو کہ کسی پڑوسی نے اسے غائب کردیا ہے تو اس کے ساتھ لڑائی جھگڑے تک سے نہیں چوکتا اور اس کے کیس کو محلے داروں کی پنچائیت تک لے جاتا ہے مگر شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی غیبت کا اس کے دل پر معمولی سا اثر بھی نہیں ہوتا اور اس مرغی جتنی جد و جہد بھی نہیں کرتا اور کہتا ہے کہ جب اللہ انہیں اذن دے گا آجائیں گے … جبکہ وہ مرغی کے بارے میں بھی یہ لاپرواہی نہیں کرتا کہ اگر اللہ چاہے گا تو وہ آجائے گی تو پھر اسے مومن کہلانے کا کیا حق ہے اس کا شیعہ کہلانا کیا معنی رکھتا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار