

Loading content...
جیسا کہ جناب آدم سے قبل جتنے بھی مفعولین پیدا ہوچکے تھے ان کے حوالے سے جن اسماء اِلٰہیہ اور صفات اِلٰہیہ کا ظہو ر ہوچکا تھا اسے ملکوت اچھی طرح جانتے تھے جب تک جناب آدم پیدا نہیں ہوئے تھے تو ان سے متعلق یا ان کی اولاد و ذریت سے متعلق جتنے صفات تھے وہ غائب تھے اور ان سے ملکوت آشنا نہیں تھے اور وہ نہیں جانتے تھے کہ اس مفعول(آدم) کے حوالے سے کس کس اسم کا ظہور ہوگا اور یہ اللہ جل جلالہ کی کن کن صفات کا مفعول ہے اور وہ اس کے کن کن امور کا فاعل قرار پائے گا اسی لئے جب ملکوت سے دریافت کیا گیاتو انہوں نے ان اسماء اِلٰہیہ سے لاعلمی کا اظہار کردیا کیونکہ انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ اس فاعل حقیقی کا اس مفعول سے کتنے اقسام کا تعلق ہوگا اور کس کس اسم کا ظہور اس کے ذریعے ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار