

Loading content...
اس سے ثابت ہوا کہ صفت قبل از اسم ہوتی ہے صفت مبدہ ہوتی ہے اور اسم مشتق ہوتا ہے جیسا کہ ایک انسان میں ملکہ ٔ شجاعت تو موجود ہوتا ہے مگر وہ شجاع واشجع اس وقت کہلاتا ہے جب کوئی اسے چیلنج کرے اور وہ مظاہرۂ شجاعت کرے … ایسا بھی ممکن ہے کہ ایک آدمی میں شجاعت تو موجود ہومگر اسے شجاعت کا مظاہرہ کرنے کا موقعہ نہ ملا ہو یعنی نہ اسے کسی نے چیلنج کیا ہو اور نہ ہی اس نے مظاہرہ کیا ہو اور اسے کسی نے پوری زندگی میں شجاع کہاہی نہ ہو… اسی طرح اللہ جل جلالہ کے بھی کئی اسماء وصفاتِ فاعلیہ ایسے ہیں کہ جو اس کی ذات میں پوشیدہ ہیں کیونکہ ان کا مفعول اس نے پیدا ہی نہیں فرمایا اس لئے ان کا اظہار ہوا ہی نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار