

Loading content...
اس کا جواب یہ ہے کہ ذات کے اندر کچھ صفات موجود ہوتی ہیں کہ بوقت ضرورت جن کا ظہور ہوتا رہتا ہے ان صفات غیبیہ کو ہی صفات کہاجاتا ہے پھر جب ان کا ظہور ہوتا ہے یا ان صفات غیبیہ کے تعارف کی ضرورت ہوتی ہے وہاں اسم اس پوشیدہ صفت کی طرف دلالت کرتا ہے جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ وہ اللہ جل جلالہ رزاقہے اور یہ اسم اسے تب ملا جب مرزوق خلق ہوا، رزق لینے والے اس نے پیدا کئے اور انہیں رزق عطا فرمایا تو اس کا اسم رزاق ظاہر ہوا جب مرزوق نہیں تھا تو یہ اسم رزاق نہیں تھا ہاں اس کی صفت رزاقیت اس کی ذات میں موجود ضرورتھی اسی طرح آپ صفت قہار کو دیکھ سکتے ہیں کہ وہ قہار ہے لیکن تب کہلایا جب اس سے قہر صادر ہوا اور قہر تب صادر ہوا جب مقہور وجود میں آیا لیکن اس کی ذات میں قہریت ضرورموجود تھی مگر یہ اس وقت تک قہار نہیں تھا کہ جب تک مقہور پر قہر برسایا نہیں گیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار