

Loading content...
جناب آیت اللہ خمینی کے ایک قول پر دوستوں میں تبصرہ ہورہا تھا کہ انہوں نے فرمایا تھا کہ دنیا کے کام اس طرح کرو جیسا کہ تم نے اس دنیا میں ہزاروں سال رہنا ہے اور آخرت کے کاموں کواس طرح کرو کہ جیسا تمہاری زندگی کی یہ آخری عبادت اور کام ہے … اس پر کئی دوست اپنے اپنے اندازمیں تبصرہ کر رہے تھے تو میں نے عرض کیا کہ بھائی اس قول کا جو مقصد میں سمجھتا ہوں وہ یہ ہے کہ دنیاوی امور میں اپنی زندگی کو لمبا سمجھو اور یہ سوچو کہ ابھی تو اس دنیا میں ہزاروں سال رہنا ہے آج نہیں تو کل اس کام کو کرہی ڈالیں گے ہاں نیکی کا کام سامنے ہے یا عبادت سامنے ہے تو اس میں ایک لمحے کی سستی بھی نہیں کرنا چاہیے اور جو کل کا کام ہو اسے آج ہی کرڈالیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار