

Loading content...
بس اسی طرح اس دعا میں فرمایا گیا ہے کہ جو شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے خروجِ مبارک کو قریب سمجھتے ہیں ہم ان میں شامل ہیں اور ہم ان کے خروج مبارک کو اپنے قریب دیکھتے ہیں اس لئے کلی طور پر تیار ہیں اپنے اعمال کی اصلاح کرچکے ہیں اور آئندہ گناہوں سے توبہ اور گذشتہ گناہوں اور غفلتوں پر استغفار کرچکے ہیں یعنی ہم ہر طرح سے کلی طور پر تیار ہیں اور جو مخالفین ہیں وہ خروج مبارک کو بعیداور دور سمجھتے ہیں اس لئے وہ خواب غفلت میں گھوڑے بیچ کر سورہے ہیں اور یہی کہتے ہیں کہ جب وقت آئے گا تو ہم توبہ کرلیں گے اور اپنے اعمال کی اصلاح بھی کرلیں گے ابھی اتنی جلدی ہی کیا ہے … یہ سستی اور غفلت انہیں دوستوں کی لسٹ سے خارج کرکے دشمنوں کی لسٹ میں شامل کردیتی ہے جیسا کہ دعا میں ہے کہ اغیار یا دشمن ہی خروج کو بعید سمجھتے ہیں ہم تو اسے بہت نزدیک دیکھتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار