

Loading content...
اس کی مثال یہ ہے کہ آپ نے کسی کے ساتھ زیارات پر جانا ہواور اس نے کہہ رکھا ہو کہ جب میں آؤں گا تو آپ کو میرے ساتھ چلنا ہوگا … اب اگر آپ یہ سمجھ لیں کہ وہ آج شام ہی کو آجائے گا تو پھر آپ وہ دن تیاری میں گزاردیں گے تاکہ وہ دوست آئے تو میں پہلے تیاری کرچکاہوں … اگر آپ یہ سمجھیں گے کہ اس نے دوماہ بعد آنا ہے تو پھر آپ تیاری میں جلدی نہیں کریں گے اور غافلانہ انداز میں دن گزارنا شروع کردیں گے بعینہ جو شخص شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے خروج میں(اللہ نہ کرے) دیر سمجھتا ہے تو وہ تیاری نہیں کرے گا، وہ توبہ سے غافل ہوجائے گا، وہ اصلاح اعمال سے غافل ہوجائے گا، اپنے کردار سے غافل ہوجائے گا، اسی لئے جن برائیوں سے بچنے کی دعائیں ہمیں تعلیم ہوئی ہیں ان میں طول امل(لمبی امید) سے بچنے کیلئے بھی دعا کرنے کا حکم ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار