

Loading content...
دوستو!… مومنین اور مسلمین کو ہمیشہ ظاہری مصائب کا سامنا رہا ہے کبھی دشمنوں کی رشہ دوانیوں سے اور کبھی اپنوں کی غداری سے، کبھی مالی و معاشی پریشانیاں رہی ہیں تو کبھی جسمانی و معاشرتی پریشانیاں اور ہر دور میں کوشش یہ ہوتی رہی ہے کہ کسی طرح مسلمانوں کی پریشانیاں کلی طور پر دور ہوجائیں … جب یہ غیر مسلم حکمرانوں کی غلامی میں ہوتے ہیں تو سوچتے ہیں کہ ہمارا اپنا مسلمان ملک بن جائے گا تو پریشانیاں او رغم دور ہوجائیں گے مگر جب اپنا مسلمان ملک بن جاتا ہے تو اس کے اندر پھر آپس کی نفرتیں، فرقہ واریت، قتل، (Bloodshed)بلڈ شیڈ، دھینگامشتی، مارکٹائی وغیرہ، آپس کے کلیش (Clash) زر، زن، زمین کے جھگڑے بیماریاں، تکلیفیں کبھی جان نہیں چھوڑتیں، کہیں غربت، بے روزگاری، بھوک، پیاس، قحط، خشک سالی وغیرہ سے ایک نہ ختم ہونے والی مصائب و آلام کی رات چھائی ہوئی ہوتی ہے اور جو لوگ امیرہوتے ہیں تو وہ بھی روحانی سکون کی دولت سے محروم شراب و کباب میں گم ہوکر خود فراموشی کی راہیں ڈھونڈنا شروع کر دیتے ہیں مگر سکون کی چڑیا جب موجود ہی نہیں تو ہاتھ کیسے آئے گی؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار