

Loading content...
ساتھ ہی ہمیں اپنی حالت زار کو پیش کرنے کی تعلیم دی گئی ہے کہ تم اپنے حالات بھی پیش کرو کہ جن کا یہ تقاضہ ہے کہ ہم پر رحم فرماتے ہوئے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے خروج میں مزید تاخیر نہ فرمائی جائے اور ان کا خروج و ظہور فوراً فرمایا جائے کیونکہ مومنین پر ظالمین مسلط ہوچکے ہیں، نہ کسی کی جان محفوظ، نہ مال، نہ عزت اور سب سے بڑی دکھ کی بات یہ ہے کہ آج ہمارا دین بھی محفو ظ نہیں ہے اور دین پر ایجنسیوں کے ایجنٹوں کا راج ہے اور سیدھا سادہ محب پہچان ہی نہیں سکتا کہ کون رہبر ہے اور کون رہزن ہے … اس لئے ہماری اس قابل رحم حالت کا تقاضہ ہے کہ ہم پر رحم فرمایا جائے اور ہمیں شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے خروج وحدت عروج سے زیادہ دیر تک محروم نہ رکھا جائے اور ہمیں اپنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی ابدی مسرتوں سے سرفراز فرمایا جائے……آمین یا رب العالمین
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار