

Loading content...
دوستو!… دعائے عہد کا یہ فقرہ سابقہ دعائیہ جملے کا لاحقہ ہے یعنی اگلا مرحلہ ہے جیسا کہ سابقہ جملے میں خصوصی طور پر خاندان توحید و رسالت علیہم الصلوات والسلام کو دعا کی گئی اور اس کے بعد اس دعاکا دائرہ سارے فرزندان توحید تک پھیلا دیا گیا ہے یعنی اس طرح دعا کرنے کو فرمایا گیاہے کہ اے رب جلیل جل جلالک!تو سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی پیروی کرنے والوں کو بھی شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی زیارت سے مسرور فرمادے خوش او رخوشحال فرمادے اور ہمارے خستہ حال پر بھی رحم فرماتے ہوئے ہمیں بھی شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی زیارت سے خوشی اور خوشحالی بخش دے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار