

Loading content...
دوستو!… شہنشاہ انبیاصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے مظلوم نواسے کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام اور ان کے سارے مظلوم خاندان علیہم الصلوات والسلام کا اور ان کے اعوان وانصار کا انتقام چاہتے ہیں، اپنے دوسرے مظلوم نواسے امام مجتبیٰ علیہ الصلوات والسلام اور ان کی آل و انصار واشیاع کا انتقام چاہتے ہیں … اور خصوصی طور پر ملکہ فدک سیدہ دوعالم صلوات اللہ علیہا کا اور ان کے محسن لعل علیہ الصلوات والسلام کا انتقام چاہتے ہیں اوران ہی مناظر سے ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہونا ہیں نہ کہ اپنے لعل کو اس دکھ اور درد کے عالم میں گریہ کناں دیکھ کراور غیبت میں خون کے آنسو بہاتے ہوئے دیکھ کر… اس لئے اس رویت مسرت کی دعا کرنے کا ہمیں حکم ملا ہے اور ہر مومن کا یہ فریضہ ہے کہ وہ شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس طرح دعا دے کہ آپ کو اپنے لعل عجل اللہ فرجہ الشریف کی مسرتوں سے بھرپور زیارت نصیب ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار