

Loading content...
دعائے عہد میں شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جو دعا دی جا رہی ہے وہ تیسری قسم والی ہے کہ وہ اپنے نور نظر کو جس طرح خوش اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں اسی طرح انہیں ان کے لعل اقدس دکھائے جائیں تاکہ ان کے قلب منور کو راحت ملے ان کی چشمین مبارک کو ٹھنڈک نصیب ہو… شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف آج بھی ان سے غائب نہیں ہیں بلکہ ان کے سامنے موجود ہیں لیکن آج وہ اپنے پاک لعل عجل اللہ فرجہ الشریف کو پردہ ٔ غیبت میں آنسو بہاتا ہوا دیکھتے ہیں یا اجداد طاہرین علیہم الصلوات والسلام کی مزارات پر گریہ کناں دیکھتے ہیں یا اپنی قلت انصار اور طویل غیبت پر فریاد کناں دیکھتے ہیں تو سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دکھ اور غم تازہ رہتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار