

Loading content...
میرے عرض کرنے کا مقصد یہ ہے کہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی ہر طرح سے ہر قسمی حفاظت کرنا یعنی ان کی ذات کی، ان کے غلاموں اور چاہنے والوں کی، ان کے منسوبات کی، ان کے ذکر کی، ان کی عظمت و احترام کی، ان کی دعاؤں کی، ان کے فرامین و احکام کی، ان کی اطاعت واتباع کی، ان کی مؤدت اور عشق کی حفاظت کرنا لازم ہے اور یہ ساری چیزیں دراصل شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ہی کی حفاظت شمار ہوتی ہیں یعنی ذات پاک علیہ الصلوات والسلام سے لے کر ان کی ہر نسبت تک حفاظت کا میدان ہے اور اس میں شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی جم کر حفاظت کرنا ہے… ہماری دعا ہے کہ رب جلیل جل جلالہ سارے مومنین، ماتمداروں، عزاداروں محبت کرنے والے محبوں اور ان کے نام لیواؤں کو ان کی کلی طور پرہر قسمی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے … اور ان کی حفاظت کی دعاؤں کو جاری کرنے اور جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار