

Loading content...
اس دعا کو ہر نماز کے قنوت میں پڑھنا چاہیے، ہرنماز کے بعد اس کی تلاوت کرنا چاہیے، جہاں جہاں دعا کرتے ہیں یعنی روز جمعہ اور نکاح و جنازہ کے بعد، تدفین و فاتحہ کے بعد، ہر غم و خوشی کے موقعہ پراس دعا کو پڑھنا چاہیے، اپنی مجالس عزا کے دوران اور مجالس عزا کے بعد، ماتم کے دوران اور ماتم کے اختتام پر اس دعا کو تلاوت کرنا چاہیے، اسی طرح ذاکرین اسے بطور خطبہ تلاوت کریں تاکہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی صحت اور سلامتی اور تعجیل فرج کی دعا ہماری پوری زندگی کا مرکز نظر آئے … اس دعا کے بارے میں صاحب مفاتیح نے لکھا ہے کہ نیمہ شعبان کی شب کو اس دعا کو اپنے نوافل نمازوں کے قیام و قعود و رکوع و سجود میں تلاوت کریں بلکہ جناب سید علیؐ بن طاؤس فرماتے ہیں کہ سارا سال کی نمازوں میں اس دعا کو قیام و قعود و رکوع وسجود میں تلاوت کریں کیونکہ نماز کے ہر رکن میں دعا کرنے کی اجازت ہے اس لئے اسی دعا کو نمازوں کی زینت بنائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار