

Loading content...
دوسری بات یہ ہے کہ سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اپنی ظاہری حیات طیبہ میں ایک طرز حیات یا لائف سٹائل (Lifestyle) فراہم فرمایا تھا اور ہمیں کچھ کام کرکے دکھائے تھے جو ان کے سنن کہلاتے ہیں اور آج ان کا بھی نام و نشان باقی نہیں ہے بعض لوگوں نے سنت کے وسیع میدان کوظاہر ی لباس اور حلیے تک محدود کردیا ہے اور بعض نے اتنی زحمت بھی نہیں فرمائی اور کردار و طرزِحیات کے معاملے میں ہم نے کبھی سنت پاک سے استفادہ کیا ہی نہیں ہے … اس لئے اب ضروری ہے کہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اپنی جد اطہر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت پاک کو دوبارہ قائم فرمائیں اور پورے عالم اسلام پر نفاذ سنت ہوجائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار