

Loading content...
اب ہم دعائے عہد کی عبارت کو دیکھتے ہیں تو اس میں یہ دعا تعلیم ہوئی ہے کہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کو اعلام دین کو قائم و مستحکم فرمانے والا بنادے یعنی دین اسلام کے جتنے بھی شعبے یا ارکان یا حصے ہیں ان سب کے اصولوں کو دوبارہ تعمیر فرمانے والا بنادے کیونکہ اس دنیا میں اسلام صرف نام کا بچ گیا ہے اور ظلم وجور و فسق و فجور کا دور دورہ ہے اوردین اسلام کا ہر حصہ شکست و ریخت کا شکار ہوچکا ہے اور کوئی بھی پہچان اب باقی نہیں ہے ظاہری طور پر دیکھا جائے تو کوئی بھی مسلمان نہیںلگتا کیونکہ کسی نے صرف ڈاڑھی کو اسلام بنادیا ہے اور آج ایک پٹھان نظرآتا ہے جو کسی بچہ کو اغواکرکے گاڑی میں باندھ کر نماز پڑھنے میں مصروف نظر آتا ہے اور خود کو مسلمان بھی سمجھتا ہے کسی نے ڈاڑھی کو اسلام کا دشمن قرار دے دیا ہے اور بعض ممالک میں تو بناوٹی داڑھیاں مساجد کی ٹوپیوں کے ساتھ لٹکی ہوئی ہوتی ہیں اور جب کوئی نمازی نماز پڑھنے کیلئے آتا ہے تو ٹوپی کی طرح داڑھی بھی لگا کر نماز ادا کرتا ہے پھر واپس آکر ڈاڑھی کو ٹوپی کے ساتھ کھونٹی پر لٹکا کر چلاجاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار