

Loading content...
دوستو!… آج ہم دیکھتے ہیں کہ قرآن مقدس ہر گھر میں موجود ہے، ہر مسجد میں رکھا ہوا ہے، ریڈیو ٹی وی پر تلاوت ہورہی ہے، سی ڈیز اور ویڈیو کیسٹ پر قرآن موجود ہے مگر عملی اعتبار سے دیکھا جائے تو کلام اِلٰہی کلی طور پر معطل ہے اور اس کے سارے احکام ناقابل عمل سمجھ کر ساری دنیا نے عمومی طور پر اور مسلمانوں نے خصوصی طور پر چھوڑ رکھے ہیں اور جو احکام مسلمانوں کے کسی فرقے کی انفرادیت کا ذریعہ ہیں انہیں قرآن سمجھ کر نہیں بلکہ اپنی انفرادیت اور تشخص سمجھ کر جاری رکھا ہوا ہے یا پھر حکومتوں کو پریشرائز (Pressurize) کرنے کیلئے اور عوام کو جمع کرنے کیلئے ایک سیاسی اِشو کے طور پر قرآن اور اسلام کی بات کی جا رہی ہے مگر اندرون خانہ اسلام کا نعرہ لگانے والوں کے گھروں کا جائزہ لیں تو پتہ چلے گا کہ جو پوری دنیا پر اسلام کو نافذ کرنے کا وعدہ فرما رہے ہیں ان کے اپنے گھروں اور درسوں میں اور سکولوں اور جماعت میں بھی اسلام نافذ نہیں ہے اور ان کے گھر کے افراد بھی اسلام کے احکام کو قابل اعتنا نہیں سمجھتے یعنی عملی طور پر احکام قرآن معطل ہیں، مساجد ویران ہیں، نمازیں بے جان ہیں، آذانیں کھوکھلی ہیں، کردار مسلمان نہیں ہیں اس لئے اللہ جل جلالہ کے آخری نمائندے، کامل نمائندے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصی و ولی مطلق شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا ظہور و خروج ہونا انتہائی ضروری ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار