

Loading content...
کیونکہ ہم خود شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت و مدد کے طلبگار ہوں گے اور جب ہمیں نصرت پہنچے گی تو سمجھ لیں گے کہ واقعی یہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف نے ہی مدد و نصرت فرمائی ہے اور اس طرح باطل نظریات کا جو اثر ہوگا وہ باطل ہوجائے گا … اور یہ بھی فرمایا جا رہا ہے کہ اگر فریاد کرنا ہے تو شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے کرو اور اللہ جل جلالہ کو ان کی نصرت اور مدد کے حصول کیلئے وسیلہ بناؤ … جبکہ آج امپورٹڈ (Imported) نظریات کی ترویج کرنے والے یہ کہتے ہیں کہ مدد اللہ جل جلالہ سے مانگو اور وسیلہ خاندان پاک علیہم الصلوات والسلام کو بناؤ جبکہ اس دعا میں جو درس ہے وہ اس کے برعکس ہے اور فطرت کے عین مطابق ہے کہ جو مانگنا ہے وہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے مانگو اور واسطہ اور وسیلہ اللہ جل جلالہ کو بناؤ جیسا کہ آج ایک بھکاری بھی جب ہم سے کوئی چیز مانگتا ہے تو وہ مانگتا ہم سے ہے اور واسطہ اور وسیلہ اللہ جل جلالہ کو بناتا ہے اور کہتا ہے کہاللہ کے نام پر دے جا بابایعنی وہ بھی مانگتا ہم سے ہے واسطہ اللہ کا دیتا ہے اسی طرح ہمیں بھی مانگنا شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف سے ہے اور واسطہ اور وسیلہ اللہ جل جلالہ کو بنانا ہے اور اسے عرض کرنا ہے کہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کو ہماری نصرت اور مدد فرمانے والا بنادے تاکہ ہم ان کی نصرت اور مدد سے محروم نہ رہ جائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار