

Loading content...
اس مفروضہ نظریے کا رد اس دعا میں موجود ہے اور ہمیں یہ تعلیم دی جارہی ہے کہ دعا کریں کہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کوتمہارے لئے اور سارے مظلومین کیلئے فریاد رس اور مددگار بنایا جائے کیونکہ یہ سعادت بزور بازو حاصل نہیں کی جا سکتی اس لئے دعا کا حکم ہے کہ تم اللہ جل جلالہ سے فریاد کرو کہ جن کا سوائے تیرے کوئی ناصر ہے ہی نہیں ان کا ناصر شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کوبنادے … اس میں اس حقیقت کی طرف اشارہ ہے کہ ناصر تو اللہ جل جلالہ ہے مگر نصرت کرنا شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا کام ہے اور ان کی نصرت بھی سعادت مندوں اور خوش نصیبوں کو نصیب ہوتی ہے اس لئے اسے دعا سے حاصل کرنا چاہیے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار